نو مئی کے شرپسندوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا: عظمی بخاری

85
should take notice

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ نو مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔

 مشیر حکومت خیبرپختونخوا بیر سٹرسیف کے بیان پرردِعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، 11 سال سے خیبرپختونخواہ میں کون سی تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں وہ قوم کو بتائیں۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی میں سرکاری ملازمین آئے روزتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہیں، شریف خاندان کے بغض میں آپ اندھے، گونگیاوربہرے ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے نہ ہی نئی منصوبے آتے ہیں اس لیے آپ کو ٹینڈرنگ کے لیے اشتہارات جاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، پشاورمیں بیٹھے شخص کولگ رہا ہے پنجاب میں سرکاری اسپتال دیوالیہ ہو رہے ہیں، خیبرپختونخواہ میں فنڈزکی عدم دستیابی پریونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ہرہفتے عوامی فلاح کا نیا منصوبہ آتا ہے تو اس کی تشہیر کرنا بھی قانونی تقاضا ہوتا ہے، ہروقت مریم نوازکا راگ الاپنے کی بجائے اپنے وزیراعلی کی کارکردگی کا حساب دیں، مریم نوازفضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں۔