پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس: ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کی منظوری

87
protest movement across the country

اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے ملک میں بھر جلسوں اور احتجاجی تحریک کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی ناحق قید کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کردی ، جس کے تحت ملک میں بھر جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔ ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم کیا۔ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس اور 26ویں آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔