سوشل میڈیا پر فائز عیسی کے ساتھ جو کیا گیا اس سے دلی سکون ملا: شیر افضل

88

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسی بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسی کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس کے فیصلوں میں ہم نے کوئی تعصب نہیں دیکھا، قاضی فائز عیسی کے دور میں عدالت خود پراسیکیوٹر کا کردار ادا کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا ہو یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہو، قاضی فائز عیسی بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسی کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔