علی امین گنڈاپور کی جگہ احتجاج کی قیادت کوئی اور کرے ، شیر افضل

95

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے مشور ہ دیا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور کو احتجاج کی قیادت کرے نہیں تو صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار ہوجائے گی ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  سے کوئی اختلاف نہیں، میں ان کا مداح ہوں، ان کے بہت سے اقدامات کی تعریف کی ہے مگر علی امین وزیراعلیٰ ہیں، احتجاج میں ان کے کردار کا (ن) لیگ اور دیگر جماعتیں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت اور اتحادی صوبے میں گورنر راج لگانے کی راہ کو ہموار کرنے کے بہانے بنا رہے ہیں اسی لیے انہوں نے الزام لگایا کہ علی امین نے سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال کر کے مرکز پر چڑھائی کیا ہے اورابھی بھی انہوں  نے یہ جواز بنا کر گورنر راج کی طرف اقدامات کرنے میں لگے ہیں  ،صوبے میں رہی سہی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنےہی ہاتھوں مخالفین کوجواز فراہم ہوسکتا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں علی امین کے بجائے قیادت کو آگے آنا چاہیے، ہم گنڈاپور کی سپورٹ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پہلے بھی احتجاج کامیاب رہے ہیں، احتجاج کے لیے کمیٹی بنانی چاہیے جو لاحہ عمل بنائے  اور ہمارا پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہونا چاہیے۔