نواز شریف اور قاضی فائز عیسی ملک سے فرار ہو گئے، رہنما پی ٹی آئی

206

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کا کہنا  نواز شریف علاج کے بہانے اور قاضی فائز عیسی ریٹائمنٹ ملتے ہی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ   26ویں آئینی  ترمیم میں جن لوگوں نے غداری کی ہے ان کا سب کو پتہ چل چکا ہے، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے نہ ڈیل کی اور نہ کریں گے، جماعت میں نوسر بازوں اور عمران خان سے غداری کرنے والوں کا تعین ہو چکا ہے،دھوکہ اور فراڈ کرنے والے جماعت کا حصہ نہیں رہیں گے،حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف علاج کے بہانے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بھی ریٹائرمنٹ ملتے ہی اگلے روز بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔