سیاست میں گالم گلوچ کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کوتشکیل دینے والوں کو جاتا ہے، سعد رفیق

97

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی سیاست میں نفرت، گالی گلوچ، جھوٹ، سازش اور منافقت کو محور بنانے کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے۔

ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ  بے شرمی، نفرت، گالی گلوچ، غلاظت، جھوٹ، سازش، ڈھٹائی اور منافقت کو قومی سیاست کا محور بنانے  کا  کریڈٹ فرقہ  عمرانیہ کو تشکیل دینے والوں اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے سوا کسی اور کو نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں  نے مزید  کہا کہ اس فرقے کا بدترین فاشسٹ رویہ ان کے مخالفین کو  نرم نہیں ہونے دیتا ہے، یہ اپنے دشمن  خود ہیں، فرق عمرانیہ کے یہ سیاسی نابالغ شتونگڑے سیاسی کارکن نہیں ہیں۔