آئینی ترمیم:پی ٹی آئی کا باغی ارکان کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

60
parliamentary committee meeting failed

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترمیم کے معاملے میں بغاوت کرنے والے اپنے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر بغاوت کرنے والے پارٹی ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی منظوری دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اور ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ، 26 ویں آئینی ترمیم پر بغاوت کرنے والے ارکان  کے حوالے سے گفتگو کی گئی جب کہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے کیسز کی پیروی کے لیے پارٹی کی جانب سے قانونی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں منحرف ارکان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔