بشری بی بی کی طرح عمران خان کی بھی ضمانت ہونی چاہیے: سلمان اکرم راجہ

93

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی طرح بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بھی ضمانت ہونی چاہیے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب بھی حق اور انصاف کی عدالت میں مقدمہ آئے گا، سرخرو ہوں گے ڈیل کی کوئی بات نہیں، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں کچھ ہے ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ضمانت کیلیے حاضری تھی، پیش ہوا اور ہوتا رہوں گا۔ اڈیالہ جا رہا ہوں، عمران خان کے کیسز کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔ قانون کے مطابق جب کوئی عمل ہوتا ہے، تو اس کو ڈیل سے منسوب نہ کیجیے ،فسطائیت کے نظام کے سامنے قانون اور عدل کی کوئی اہمیت نہیں۔ جو حق کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، اس پر مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں۔ مجھ پر دہشت گردی کے 7 مقدمات بنا دئیے گئے۔