خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی ہے، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور دھڑا بندی ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی پہلے بھی دیا ہے، 18ویں ترمیم میں بھی وہ ہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔