پولیو ویکسین سے انکار کے 50 فیصد لوگوں کی نشاندہی کرلی‘ مراد علی شاہ

130
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی:صوبے سندھ میں گزشتہ ماہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیو ویکسین سے نا آشنا والدین نے اپنے بچوں کو مہلک مرض پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکارکردیا ہے، جس کی حکومتی سطح پر نوٹس میں لاکر 50 فیصد لوگوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن بچوں کے والدین یا سرپرستوں نے پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے ان کی 50 فیصد لوگوں کی نشاندہی کر لی ہے اور ای او سی سے مزید لوگوں کی نشاندہی کرنے کو کہا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سندھ بھر میں7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی کیونکہرواں سال سندھ بھر میں پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر اس سالسندھ بھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، جن کے لیے 19 ہزار سیکورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔ دوسری جانب کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں کا پولیو وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔