ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز کردیا گیا

101

اسلام آباد : ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے کردیا گیا، یہ مہم رواں سال پاکستان کی تیسری ملک گیر مہم ہے ۔

رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے 16 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1 ) کی تصدیق کی ہے، پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لیے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

یہ مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گی جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہے ،یہ نمونے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی کے 3 اضلاع، چمن، شہید بینظیر آباد، بدین، سکھر، حیدرآباد، سجاول، دادو، قمبر، جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان سے لیے گئے۔

اس مہم میں سندھ بھر میں ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ 66 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔