پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

77

اسلام آباد: عالمی ماکیٹ میں خام تیل وگیس کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان بھر میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی 2 سے 3 روپے فی لیڑ ہوگی جس کا اطلاق 1 نومبر سے اگلے 15 دن کے لیے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریبا 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں جس کی موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی کا حساب لگایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے (16 تا 31 اکتوبر کے لیے) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا تھا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔