آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلیے 38 امیدواروں کا مقابلہ، ووٹنگ کا آغاز

95

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا،   انتخابات میں کل 38 امیدوار حصہ لے رہے ہیں سابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پسندیدہ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلیےووٹنگ کا پہلا مرحلہ جمعہ 5 نومبر شام 5 بجے تک جاری رہے گا، جس  میں ووٹنگ آن لائن ہو گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے  ووٹرز کو ووٹنگ لنک اور امیدواروں کے نام بھیج دیئےہیں،  اس کے بعد برتری حاصل کرنے والے 5امیدواروں کے درمیان دوبارہ الیکشن ہوگا، جس میں فیصلہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان انتخابی عمل سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں، عمران خان کے چانسلر بننے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر     خوب تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے امیدواروں کی لسٹ سے عمران خان کا نام خارج کردیا تھا۔

واضح رہے کہ  آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے 40 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا، جن میں سے 38 امیدواروں کا نام یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔ ان میں 12 سے 13 امیدوار پاکستانی نژاد ہیں۔