پاکستان سے غزہ و لبنان کے متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی کھیپ  بھیج دی، ایم ڈی ایم اے

71

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف  کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں  امدادی کھیپ بھیج دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہاہےکہ غزہ  کے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ میں سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ اور گرم کمبل روانہ کیے ہیں،غزہ کے لیے امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز براستہ عمان، اردن بھیجا گیا ہے، این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہے۔

این ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے، سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک ،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھے ۔ فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔