آئین سے نگراں حکومت کی شق نکالنی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ

116

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا  ہے کہ نگراں حکومت نہیں ہونی چاہیے، آئین سے نگران حکومت کی شق نکالنی ہوگی، دنیا بھر میں اب نگران حکومتوں کے تصور کا خاتمہ ہوچکا، ہمیں اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے وئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ  26ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی، اگر کوئی ہے تو بتائیں، اگر کوئی 27 ویں آئینی ترمیم آرہی ہے تو اس کے خدوخال کا علم نہیں ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ  سندھ میں بہت سے ترقیاتی کام جاری ہیں، بہت جلد سندھ بہترین صوبوں میں شامل ہوجائے گا، سندھ کی بہتری کے لیے مختلف پروجیکٹ شروع کررہے ہیں۔