بشری بی بی کا اپنا گھر چھوڑ کر پشاور جانا سوالیہ نشان ہے، وفاقی وزیر دفاع

71
threatened martial law

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کا اسلام آباد  اور لاہور میں گھر ہے وہاں رہتیں لیکن وہ پشاور کیوں چلی گئیں ہیں؟یہ ایک سوالیہ نشان تو بنتا ہے؟ انڈر ہینڈ کوئی واردات تو نہیں ہورہی ہر جگہ رولا پڑا ہواہے کہ ان کی کوئی ڈیل یا کوئی انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ   27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اس قسم کا کام ابھی تک تو کسی طرف سے بھی شروع نہیں ہوا ہے،پی ٹی آئی والے کئی مہینے سے احتجاج احتجاج کھیل رہے ہیں تو کھیلتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کے گناہ بہت بڑے ہیں ، پی ٹی آئی نے صرف پارلیمنٹ پر ہی نہیں فوجی تنصیبات پر بھی حملہ کیا، جس کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں ہیں، ملزمان کو سزا ملے گی تو ہی دوسروں کو نصیحت ہوگی۔

خیال رہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اہلیہ بشری بی بی رہائی ملتے ہی فوری طور پر پشاور پہنچ گئیں تھیں ، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی ڈیل ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں بشری بی بی باہر آئیں ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اُن کا سافٹ وئیر آپڈیٹ ہوا ہے۔