انڈونیشیا: آئی فون 16 سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد

97

  جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی  ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈونیشیا کی حکومت نے آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہے، فروخت کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

انڈونیشیا کی حکومت نے مزید کہاکہ  ہمارے قوانین  کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو کام کرنے کیلیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے کمپنیوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ مقامی سطح پر اشیا تیار کرکے  اندرون ملک میں ہی  سافٹ وئیر ہاؤس سمیت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرے۔

خیال رہے کہ امریکی کمپنی  نے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کیلیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس کی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔