حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک

126

بیروت: لبنان میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے 2 مختلف جھڑپوں میں اسرائیل کے مزید 6 اسرائیلی فوجیوں  کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ حزب اللہ نے  لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 صیہونی فوجیوں کو جہنم واصل کیا اور 17 کو شدید زخمی کیا ہے۔

اسرئیلی فورسز میں مرنے والوں میں ایک میجر، دو ریزرو کیپٹن، ایک ریزرو ماسٹر سارجنٹ اور ایک ریزرو سارجنٹ میجر شامل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے مشرق وسطی کے خطے میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہواہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔