پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

98

اسلام آباد: زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  سے اختلافات کے باعث وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیاتھا لیکن بغیر اختیارات کے میں اس عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا کیونکہ سلیکشن کا مکمل اختیار ہیڈ کو چ کے پاس ہونا چاہئے  ۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی چیمپئنزون ڈےکپ میں تجویز کردہ اسکواڈ میں سلیکٹرز نے کی ہیں  ، اسکواڈسلیکشن میں ووٹنگ اختیار  واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے۔

زرائع کے مطابق گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کھلاڑیوں سے متعلق مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں ، دونوں  بابراعظم کو آرام کروانے کے حق میں نہیں تھے، دورہ زمبابوے کے لیے گیری کرسٹن کی تجویز میں بابراعظم اسکواڈ کا حصہ تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ گیری کرسٹن سے استعفیٰ چاہتا ہے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سابق پاکستانی کھلاڑی کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کے درمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا  ہیں ، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دے رہے تھے اور اسپورٹ اسٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔