اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا

112

 اسلام آباد : پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی اور معروف وکیل ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پر معروف وکیل ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی جانب سے روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی، ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر گالیاں بھی دی گئی تھیں ،ان کے خلاف مقدمہ کارسرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔