دیوالی تہوار: سندھ میں یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

97
Public holiday announced

کراچی: ہندو برادری دیوالی کا تہوار یکم نومبر کومنائے گی، سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے ملازمین اور مزدوروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے جب کہ ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی جاری کی جاتی ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کو آرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جمعہ کے روز ہندو برادری کے ملازمین چھٹی کریں گے، چھٹی سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور بااختیاراتھارٹیز میں بھی ہوگی۔