کوئٹہ:کوئلہ کی کان میں مٹی تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

91
Attack on coal mines in Balochistan

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا، ساتھ کام کرنے والے مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹا کر کان کن کو نکالا لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کان کنوں نے کہاکہ  کوئلے کی کان میں مرنے والا کا نام عزیز اللہ تھا جو سوات کا رہائشی تھا، جس کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا، جس پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ اسی وقت جاں بحق  ہوگیا تھا۔

دوسری جانب دکی میں قائم کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں نے فول پروف سیکیورٹی نہ ملنے تک  کام نہ کرنے کا اعلان کیاہے جبکہ اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جب کہ حکومت دکی انتطامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطےمیں ہے۔

خیال رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد 17 روز سے کان کنوں نے کوئلے کی کان میں کام بند کیا ہوا ہے۔