الخدمت بنو قابل پروگرام نوجوانوں کیلیے ایک ٹرننگ پوائنٹ اور گیم چینجرز ہے، منعم ظفر

94

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ اور گیم چینجرزہے اس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کا مستقبل بہتر بنے گا،الخدمت بنوقابل پروگرام میں 50ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کورسز مکمل کرچکے ہیں۔

ہاکی گراؤنڈ نارتھ کراچی سیکٹر 11-A میں ویب ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ، ایمزون سمیت مختلف آئی ٹی کے مختلف کورسز مفت کروانے کے لیے ”الخدمت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0“ میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئےمنعم ظفر خان نے کہاکہ  آج بنوقابل ٹیسٹ میں 10ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

May be an image of crowd

انہوں نے مزید کہاکہ   ہماری کوشش ہوگی کہ ان تمام طلبہ و طالبات کو فری آئی ٹی کورس کروائیں، وطن عزیز کی تعمیر کے لیے بنوقابل پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا،نوجوانوں کو وطن عزیز کے لیے کام کرنا ہے اور والدین کا سہارا بننا ہے،نوجوانوں کو تعلیم مہیا کرنا دراصل ریاست کا کام ہے، انہیں تعلیم،صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

May be an image of 4 people, crowd and text

امیر جماعت اسلامی کراچی  کا کہنا تھا کہ   جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کو مایوس ہونے دے گی نہ انہیں تنہا چھوڑے گی،کراچی میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز ہیں، ہم ٹاؤنز کی سطح پر بھی فری آئی ٹی کورسزکروائیں گے۔کراچی کے طلبہ وطالبات آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور اپنا روزگارخود حاصل کرسکیں گے۔

May be an image of one or more people, crowd and text

منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ حافظ نعیم الرحمن نے 2 سال قبل کہا تھا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کا ہاتھ تھامیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اسی اسپرٹ کے ساتھ جدو جہد کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیش بہا نعمتوں سے مالا مال کیا ہے۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 65فیصد ہے اور نوجوان ہی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

May be an image of 8 people

انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت و جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ ہم نوجوانوں کو آگے بڑھائیں گے۔ ہم نے پہلے پروگرام میں 15 کورسز کروائے تھے اب بڑھا دیے ہیں۔ جو طلبہ و طالبات کورسز پورے کرلیں گی ان کے لیے banoqabiljob.comپورٹل لانچ کردیا ہے۔کورسز مکمل کرنے کے بعد طلبہ و طالبات اس پورٹل کے ذریعے جاب بھی حاصل کرسکتے ہیں۔