یہ لوگ جیل میں عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، چپ نہیں بیٹھیں گے: علیمہ خان

91

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جیل میں عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مل کر پتا چلا ہے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے؟۔ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی یہ نہیں ہوتا جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا ہے یہ لوگ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا دیا جارہا تھا اس سے ان کو الٹیاں ہوئی، 3 ہفتے بعد انہیں ورزش کے لیے سائیکل دی گئی، سیل کی بجلی کاٹی گئی اور اخبار ٹی وی سب بند کردیا گیا تھا۔