فلسطین کے حق میں احتجاج بنیادی حق ہے،میاں اسلم

101

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام اباد نصراللہ رندھاوا نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے ساتھیوں پر اسلام آباد پولیس کا بہیمانہ تشدد اور بعدازاں گرفتاری اور تمام لوگوں کو جیل بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلام اباد انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشتاق احمد خان اور ان کے گرفتار تمام ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کرے، انہوں نے کہا فلسطین کے حق میں اسلام اباد میں پرامن احتجاج ہر شخص کا بنیادی ائینی اور جمہوری حق ہے، مشتاق احمد خان پُرامن احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے، امریکن ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرنا کوئی انوکھی بات نہیں اس سے قبل امریکہ کے اندر وائٹ ہاؤس اور دنیا بھر کے اندر پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیل کے مخالفت اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی محبت میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا تشدد کر رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مشتاق احمد خان اور ان کے ساتھ گرفتار ساتھیوں کو رہا کریں اور اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کے خلاف امت مسلمہ اور اس کی فوجی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں تاکہ اخری فلسطینی کے قتل سے قبل فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا فلسطین کے حق میں اسلام اباد میں پرامن احتجاج ہر شخص کا بنیادی ائینی اور جمہوری حق ہے، مشتاق احمد خان پُرامن احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے، امریکن ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرنا کوئی انوکھی بات نہیں اس سے قبل امریکہ کے اندر وائٹ ہاؤس اور دنیا بھر کے اندر پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیل کے مخالفت اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی محبت میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا تشدد کر رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مشتاق احمد خان اور ان کے ساتھ گرفتار ساتھیوں کو رہا کریں اور اسرائیل اور امریکہ کی بربریت کے خلاف امت مسلمہ اور اس کی فوجی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں تاکہ اخری فلسطینی کے قتل سے قبل فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی مقابلہ کیا جا سکے۔