ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلیے آپریشن،17 گرفتار

71

لاہور(صباح نیوز) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن، 17 افراد گرفتار،72 گاڑیاں ضبط۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے مزید4 انڈسٹریل یونٹس گرا دیے‘24 گھنٹوں کے دوران فصلوں کو آگ لگانے پر17 افراد گرفتار اور20 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ 21افراد کو نوٹسز اور20 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ دھواں دینے والی234 گاڑیوں کے چالان کیے گئے،5 لاکھ روپے کے جرمانہ اور 72 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں جبکہ لیہ میں6، شیخوپورہ میں ایک، راولپنڈی میں4 بھٹے گرا دیے گئے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی1373 پر فوری اطلاع دیں، اسموگ سے بچنا ہر شہری کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی زندگیوں سے مت کھیلنے دیں، اپنا حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔