آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کا اہم اجلاس گزشتہ دنوں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، علامہ اقبال یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے صدر چوہدری بشارت محمود اور سیکرٹری جنرل طیب اعجاز سواتی نے بمع کابینہ ممبران خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی یاسر اقبال، صدر EWA نے سر انجام دی۔ اجلاس میں وفاقی جامعات کے ملازمین کو درپیش مالی و انتظامی مسائل
سمیت تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اجتماعی طور پر لائحہ عمل بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا گیا۔ آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے فیڈریشن کا شکریہ ادا کیاکہ فیڈریشن کے عہدیداران پاکستان کی جامعات کے ملازمین کی ویلفیئر کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فیڈریشن کے اس خوبصورت گلدستے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ اجلاس میں سید گلزار کاظمی، یاسر محمود، آفتاب، زبیر قریشی، ملک صدیق، بلال ہزاروی، انجم قریشی، عبد الرئوف،مقصود خٹک، حاجی اقبال اور بلال یوسف زئی نے شرکت کی ۔