سیسی میں مزدوروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز

244

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن SESSI, فیڈرل بی ایریا ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام محنت کشوں کی سیسی میں رجسٹریشن اور سوشل سیکورٹی اسکیم کے فوائد سے آگاہی کے لیے مہم چلائی جارہی ہے اور اس حوالے سے 24 اور 25 اکتوبر 2024 کو نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا 7 نمبر اور فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا بلاک 21 میں کیمپ لگایا گیا، محنت کشوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ان کی رجسٹریشن کے حوالے سے ان کے کوائف جمع کئے گئے، محنت کشوں کی بڑی تعداد نے کیمپ پر اپنی رجسٹریشن اور سیسی اسکیم کے فوائد کی متعلق تفصیلات معلوم کیں اور امید ظاہر کی کہ ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ جلد بن سکیں اور اس کے نتیجے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات میسر آسکیں گئی۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی سیسی جناب مختار حسین اعوان اور وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے کیمپ کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں وائس کمشنر سیسی نے سیسی کے اسٹاف و افسران کی ان کوششوں کو سراہا اور کامیاب آگاہی مہم چلانے پر ڈائریکٹر علی حیدر زیدی اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی مختار حسین اعوان نے گورننگ باڈی سیسی کی جانب سے اپنے مکمل تعاون و مدد کا یقین دلایا اور انڈسٹریل ایریا کا وزٹ کر کے ان علاقوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے حالات کا جائزہ بھی لیا۔ بعدازاں فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا کی ایمپلائر ایسوسی ایشن اور نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا ایمپلائر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور آجروں کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا اس کے علاوہ 2 روزہ مہم کے دوران مختلف آجروں، علاقہ کے چیئرمین اور مختلف سماجی شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور محنت کشوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی سندھ حکومت کی ان کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری سندھ، آصف حیدر شاہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سیکرٹری محنت اور کمشنر سیسی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔