ریاض سیزن: 30 اکتوبر سے 02 نومبرتک پاکستانی کلچرل ویک منایا جائیگا

240
سفارتخانہ پاکستان الریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق کی میڈیا کو بریفنگ

سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیراحمد فاروق نے سفارت خانہ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی 30 اکتوبر سے لیکر 02 نومبر تک ریاض کے السویدی پارک میں ریاض سیزن کے تحت پاکستانی کلچرل ویک منایا جائیگا۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق سفیرپاکستان کا کہنا تھا اس سال مشہورپاکستانی میوزیکل گروپ ہماریان، ینگ اسٹننرز، موسسیقارعلی ظفر، عاصم اظہراس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس علاوہ مشہورکرکٹرز سرفراز احمد، شعیب ملک اور شاداب خان بھی اس پروگرام کی زینت بنیں گے۔ سفیرپاکستان احمد فاروق نے مزید کہا میں خاص طور سے مشکور ہوں سعودی میڈیا منسٹری کا کہ انھوں اپنی گلوبل ہارمنی پروگرام کے تحت اس پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ پاکستانی کمیونٹی کی کوالیٹی آف لائف کو وہ بہتر کریں۔ میری تمام پاکستانی کمیونٹی سے یہ گزارش ہے کہ آپ بمعہ ایل و عیال کے اس پروگرام میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنائیں۔ اس پروگرام میں انٹری کا کوئی ٹکٹ نہیں اورفیملیزکے لئے خاص طورسے الگ انکلوثرکا انتظام کیا گیا ہے۔ اب یہ ہم پہ لازم ہے کہ ہم سعودی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اس پروگرام کو کامیاب کریں۔
دریں ریاض سے محترمہ شاہین جاوید صاحبہ نے جسارت کے بیورو چیف سید مسرت خلیل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیزن کثیرالثقافتی تقریبات، موسیقی، فنون لطیفہ، روایتی کھانوں اور مختلف قوموں کی ثقافتی وراثت کے بھرپورمظاہر کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ جن 9 ممالک کے فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ان میں پاکستان، ہندوستانن، فلپائین، انڈونیشیا، یمن، سودان ، شام اور مصر شامل ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے ان تمام ممالک کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کیا جائے گا ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہرملک کے لئے خصوصی دن اور ہفتے مقررکئے گئے ہیں۔ تا کہ شائقین کو ان ممالک کے روایتی کھانوں، موسیقی، رقص اور دستکاری کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا۔ بچون کی تفریح کے خصوصی کارنیول، اسٹیج پروگرام اور کھیل کے میدان ہونگے۔