شیخ حافظ مقصود احمد کی ریاض آمد

147

گذشتہ ہفتہ فضیلت شیخ حافظ مقصود احمد امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام اباد، مکتبہ دارالسلام کے ہیڈ کوارٹر الریاض تشریف لائے اور مکتبہ دارالسلام کے بانی مولانا عبدالمالک مجاہد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فضیلت شیخ حافظ مقصود احمد صاحب اور مولانا عبدالمالک مجاہد ساتھ پرانی یادیں ہیں، بزرگوں کا ذکر خیر، قاضی اسلم صاحب، مامو کانجن کا مدرسہ، اسلام اباد کے مدارس، مساجد، سعودی عرب پاکستان کے تعلقات اور بہت سارے امورپر گفتگو ہوئی جو دو سے تین گھنٹے پر محیط تھی۔ عبدالمالک مجاہد نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ فضیلت شیخ حافظ مقصود احمد صاحب امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام اباد میں بہت بڑا دینی ادارہ چلا رہے ہیں جس سے سینکڑوں طلباء فیض یاب ہو رہے ہیں ۔عبدالمالک مجاہد نے ان لئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے زندگی میں برکتیں عطا فرمائے اور ان کے تجربات سے ہم سب کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ حافظ مقصود صاحب ایک لمبی مدت سعودی سفارتخانہ میں کام کرتے رہے۔ بہت شکریہ حافظ صاحب اپ نے ہمیں وقت دیا۔ اپ کے ہمراہ ہمارے عزیز دوست قاری خالد رحمہ اللہ کے صاحبزادے عبدالمالک خالد بھی تشریف لائے۔