کراچی پریس کلب کے عہدیداران کاشاہد رسول سے اظہار افسوس

18

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر شاہد رسول کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم پروفیسر شاہد رسول کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔