مسئلہ کشمیر عالمی برادری کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے‘اسلم فاروقی

9

کراچی (پ ر) تنظیم محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 مکمل ہونے پر منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے مکمل اظہار یک جہتی کر تے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر عالمی برادری کاتسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی عدالت عظمیٰ کا مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق فیصلے کا نوٹس لے۔