غیر آئینی ترمیم مسترد ‘ عالمگیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں‘راجا اظہر

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی جانب سے عمران خان کی رہائی، غیر آئینی ترامیم کے حوالے سے پریس کلب پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاکراچی صدر راجا اظہر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہیں لیکن ہم پر فارم 47 کی حکومت زبردستی مسلط کی گئی ہم ان غیر آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے اور اس احتجاج مے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے ، کراچی 8 فروری کی طرح ثابت کرے گا کہ کراچی کپتان کے ساتھ ہے قاضی کے جانے کے ساتھ ہی نواز شریف نے بھی پاکستان سے دوڑ لگا دی یہ سوالیہ نشان ہے کیا قاضی فائز عیسیٰ نواز شریف کا سہولت کار تھا پیپلز پارٹی بھی کم نہیں ہے عوام کو بے وقوف بنا کر رکھا ہے ، سندھ حکومت نے ہمارے کارکنان کا جینا حرام کیا ہوا ہے آئے روز سندھ پولیس کو آرڈرز کیے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گھروں سے گرفتار کریں ، آج پریس کلب سے سابق ایم۔این اے عالمگیر کو پولیس نے غیر قانونی گرفتار کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔