تھانہ اسٹیل ٹاؤن کا انسپکٹر مبینہ طور پر اغوا

39

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ولی ٹاؤن میں کارروائی کے لیے سول لباس میں اکیلے جانے والے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا بعد ازاں اغوا کا حب چوکی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو چھالیہ ودیگر غیرقانونی اشیا کی اطلاع ملی جس پر وہ بتائی گئی جگہ پراکیلے ہی پہنچ گئے تو وہاں گودام کے مالکان سے تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے بعد مسلح ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے جانے والے انسپکٹر اکیلے تھے ۔