مرزا فرحان بیگ نے امیر ضلع کورنگی کا حلف اٹھا لیا

40

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کی شوریٰ اور ذمہ داران کا اجلاس دفتر ضلع کورنگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرزا فرحان بیگ نے امیر ضلع کورنگی کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع عبد الجمیل خان، سیکرٹری عبد الحفیظ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ عبد الجمیل خان نے نئے امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ کی استقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔