حکمران ملکی مسائل کی فکر نہیں‘ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں‘طارق مدنی

31

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی صورت حال بہت خراب ہے ملک انگنت مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے بدامنی عروج پر ہے آئے دن دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں اس کے علاوہ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کی لعنت عوام کی معصوم زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور لوگ گھریلوں معاشی حالات سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں لیکن افسوس حکمران ملکی مسائل اور بحرانوں کی فکر نہیں بلکہ آئین سے کھلواڑ کررہے ہیں 26ویں متنازعہ ترمیم اس کی واضح دلیل ہے جس سے اس آئین اور عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہے۔