نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت ناگزیرہے‘عرفان احمد

55

کراچی( پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نو منتخب امیر عرفان احمد نے کہا ہے بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کے ساتھ باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے پورے کراچی میں کامیابی سے جاری ہے ۔جماعت اسلامی کا مشن ہے نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے تاکہ شہر اور ملک دونوں ترقی کی راہ پر گامزن رہیں دنیا کو پیش مختلف نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی ٹی کی فیلڈ میں مہارت کی ضرورت ہے۔ بنو قابل پروگرام کا دائرہ کار کراچی کے بعد ملک بھر میں وسیع کیا جارہا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع گڈاپ میں اتوار تین نومبر کو عیدگاہ گراؤنڈ گلشن معمار میں ٹیسٹ منعقد کیا جارہاہے جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد ابو حذیفہ گلشن معمار میں منعقد اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بنو قابل ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے انتظامی امور اور تیاریوں کو منظم اور بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو منصوبہ بندی سے متعلق خصوصی بریفننگ بھی دی گئی۔ بنو قابل ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے سلسلے میں تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں اور انچارجز کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔ جس کی رو سے بنو قابل ٹیسٹ کے سیکیوریٹی کمیٹی کے انچارج ابو الضیا پرویز۔انچارج پروگرام کمیٹی فخر شبیر۔امتحان کمیٹی کے انچارج مطاہر علی سید جبکہ حسن صدیقی استقبالیہ کمیٹی کے انچارج ہوں گے۔ سبحان احمد نجمی انچارج بنو قابل پروگرام کمیٹی۔اکرم قریشی انچارج مہمان کمیٹی۔ امجد نثار ہیومن ریسورس کے عبدالواجد شیخ تزئین و آرائش کے انچارج ہوں گے۔ نائب امیر ضلع خالد صدیقی بنو قابل پروگرام کمیٹیوں کے چیف آ رگنائزر ہوں گے۔ پروگرام میں نائب امیر ضلع طارق رحمان نے درس قرآن پیش کی۔