عدالت عظمیٰ میں بغیراجازت یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگنے کا امکان

87

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگنے کا امکان ہے جبکہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے اس طرح کے معاملات کو دیکھنے کے لیے چار رکنی جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنے سفارشات مرتب کر کے صدر پریس ایسوسی ایشن اف سپریم کورٹ کو پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی اس وجہ سے لگائے جانے کا امکان ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آ فریدی کی تصویر نماز کے دوران کھینچے جانے اور اس سے پہلے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فیض عیسی سے مسلسل سوالات پوچھے جانے پر لگائی جا سکتی ہے ان سارے معاملات کو دیکھتے ہوئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر عقیل افضل نے ان سارے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے چار رکنی جائزہ کمیٹی بنا دی ہے جو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی ۔واضح رہے کہ ایک یوٹیوبر نے نماز کے وقت چیف جسٹس کی تصویر بنائی تھی جس کے بعد سکیورٹی نقائص پر سیکورٹی انچارج کوتبدیل کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز فل کورٹ اجلاس کے بعد بھی کچھ یوٹیبرز نے صحافتی اخلاق کو پامال کرتے ہوئے گھٹیا پن کی انتہا کردی تھی۔