اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ عمران خان کا ٹولہ کہتا رہا کہ چیف جسٹس ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لیکن وہ وقت پر ریٹائر ہوگئے، جب سارے بے حیا ایک ہی پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو غیرت دلانا بھی وقت کا ضیاع ہے‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘عمران خان کا ٹولہ کئی ماہ سیکڑوں ٹی وی پروگراموں میں کہتے رہے کہ فائز عیسیٰ کا مقصد ملازمت میں توسیع ہے لیکن وہ وقت پہ ریٹائر ہو کر چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان میں شرم حیا ہوتی تو ڈوب مرنے کا مقام تھا۔