آئینی ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات

90

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ  26 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظموں کو گھر بھیجنے کا راستہ رک جائے گا، سندھ میں بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ملاقات  میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتاہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے، اب بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بلاول زرداری  کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری پر اسلام آباد اس لیے نہیں تھا کہ میں اپنا ویک اینڈ گزارنے آیا ہوں، یہ میرا حق ہے کہ میں اپنا ویک اینڈ جہاں مرضی گزاروں، چیف جسٹس کی تقریب میں سب تھے لیکن ویک اینڈ تھا تو  میرا بھی حق ہے ویکنڈ پر ریسٹ کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پولو میچ کے لیے آیا ہوں اور پولو میچ پر ہی بات کروں گا، پولو میرا پسندیدہ کھیل ہے، ہمیں خوشی ہوئی کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی پولو میچ کھیل رہی ہیں۔