کراچی:  پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

137

 کراچی:تحریک انصاف  کے رہنما اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ دوران احتجاج پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرہ کرنے والوں کو عالمگیر خان سمیت گرفتار کرکے آرٹلری تھانے منتقل کردیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج  کررہے تھے کہ اچانک سے پولیس کی بھاری نفری نے انہیں گرفتارکرلیا۔