امریکا میں غیر قانونی رہنے والے بھارتی ملک بدر

110

واشنگٹن:امریکا میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بھارتیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایسے بھارتی شہریوں کو جو غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے، مختلف چارٹرڈ پروازوں پر سوار کرکے ملک بدر کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امریکا میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بھارتی شہریوں کو  لے کر چارٹرڈ پروازیں 22 اکتوبر کو روانہ کی گئیں، ان میں ایسے افراد شامل تھے جن کے پاس امریکا میں رہنے کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔

متعلقہ  محکمے کے افسران کا مزید کہنا ہے کہ ملکی قوانین پر عمل کے تحت ایسے لوگوں کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائیاں جاری رہیں گی، جو غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں اور انتباہ کے باوجود سامنے نہ آنے پر ایسے افراد کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ حکام کے مطابق ایسے لوگ جو غیر قانونی طریقوں سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں ، انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔