ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا: وزیر خزانہ

140

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، نان فائلر بینک اکائونٹ کھول سکے گا نہ گاڑیاں اور جائیدادیں خرید سکے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ان خیالات کااظہار واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرناہوں گے اس لیے کوشش ہوگی کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، امریکا میں موجود بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا جو ٹیکس ادا نہیں کریں گا وہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانون سازی کی ضرورت ہے ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کررہے ہیں۔