اسلام آباد(آن لائن) اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرکر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے عدالتی عملہ نے آئندہ سماعت29 اکتوبرتک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عاید کرنا تھی،گزشتہ سماعتوں پر بھی سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میںسماعت نہ ہوسکی تھی۔