اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایوان صدرمیں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور جس کی مخالفت کرتے تھے انہی کی حلف برداری کی تقریب میں آگئے۔ صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا تھا کہ ایوان صدر میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو دیکھ کر کیسا لگا؟۔ صحافیوں نے مریم اورنگزیب کو لاہور لے جانے کا بھی شکوہ کیا جس پر مریم نوازنے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ یہاں آپ کے سوالوں کے جواب کے لیے موجود ہیں۔