سموا (اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بنیادی اصولوں اور مشترکہ اقدار، جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پرعزم ہے، جو ہماری متنوع رکنیت میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کا متقاضی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔