ساجد خان 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

250
راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ساجد خان اور سعود شکیل نقد ایوارڈ وصول کررہے ہیں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں10وکٹیں لیکر تاریخ رقم کردی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی ۔مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ساجد نے مجموعی طور پر 197رنز کے عوض 10شکار کیے۔ ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 21.11 کی اوسط سے19وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے 20 وکٹیں حاصل کرکے 1972 کے بعد ٹیسٹ میچ میں 20وکٹیں لینے والی پہلی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔