کیویز نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا، ہوم سیریز میں 12 سال بعد شکست

89

بنگلورو(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے شکست دی۔ کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کو 12 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔