جیت کا کریڈٹ قوم کو دیتا ہوں،ایسی پچز پر کھیلنے کا تجربہ تھا،شان مسعود

221
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری ٹیسٹ جیتنے کے بعد مہمان کھلاڑی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کررہے ہیںاور برطانیہ سے آئے ہوئے شائقین پویلین میںبیٹھے کھیل سے محظوظ ہورہے ہیں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میں جیت کا کریڈٹقوم کو دیتا ہوں،ایسی پچز پر کھیلنے کا تجربہ تھا، فیلڈرز اور باولرز کیساتھ ساتھ بلے بازوں نے بھی محنت کی، ساجد اور نعمان کا کریڈٹ نئی سلیکشن کمیٹی کو جائیگا، ٹاس ہار کر بھی میچ جیتا،اگلی سیریز میں چیلنج مختلف ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ایسی پچوں پر کھیلنے کا تجربہ تھا، فیصل آباداور حیدرآباد جیسے گرانڈز پر ایسی وکٹ ہوتی ہیں، کل میں نے اور رضوان نے مختلف کھیل کھیلا ، بال کو نعمان اور ساجد کیلیے بہتر کیا، فیلڈرز اور بالرز کے ساتھ ساتھ بلے باز وں نے بھی محنت کی، ساجد اور نعمان کا کریڈٹ نئی سلیکشن کمیٹی کو جائے گا، سوچ رے تھے کہ 20 کیسے آٹ کرنے ہیں؟ جہاں جاینگے وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلیں گے۔ہم مطمئن ہیں ٹاس ہارا لیکن میچ جیتا، ٹاس ہارنے کے بعد لڑکوں سے کہا تھا کہ اب محنت کرنا یے، پاکستان کے کسی ٹیسٹ گرائونڈ پر اس طرح کی پہلی پچ تھی، انگلینڈ دنیا کی بہترین ٹیم ہے، جیت کر اعتماد میں اضافہ ہوگا، اگلی سیریز میں چیلنج مختلف ہوگا، اب سلیکشن کمیٹی اور ہم سب بیٹھیں گے، مستقبل کیلیے بہتر کرکٹ ہو اس پر سوچ بچار کرینگے۔

شان مسعود کا کہناتھا کہ “لندن کی بسوں کی طرح، یہ جیتیں بھی اکٹھی آئیں۔ پہلی فتح طویل عرصے بعد حاصل ہوئی اور اس کے بعد سیریز جیتنا خاص بات ہے۔ سب کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانا بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ سب کردار کی بات ہے۔ یہاں کھڑے ہوکر بطور فاتح ٹیم ہونا ہمارے لیے سب سے خاص چیز ہے۔ انفرادی کارکردگیاں ہمیشہ ہوتی ہیں، سعود کی اننگز ان میں سے بہترین تھی جو میں نے دیکھی ہے۔ لیکن چھوٹی چھوٹی کوششیں مل کر بڑی کامیابیاں بناتی ہیں۔ اس میچ میں ہماری گرانڈ فیلڈنگ شاندار رہی۔ چھوٹے کام بڑے نتائج میں بدل جاتے ہیں۔ اس سیریز میں بہت سے کھلاڑیوں نے حصہ ڈالا اور سب نے اپنا کردار ادا کیا۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے خود بھی ان حالات میں زیادہ نہیں کھیلا۔ یہ شروع سے ہی ایک چیلنج تھا۔ اب ذمہ داری ہم پر ہے کہ ہم 20 وکٹیں لیتے رہیں۔ بالرز میچ جتواتے ہیں، لیکن 2024 میں ہماری پہلی اننگز کی بیٹنگ شاندار رہی ہے۔ ہم نے ایسے اسکور کیے ہیں جو کھیل کو ترتیب دیتے ہیں اور اب ہم 20 وکٹیں لے رہے ہیں تو ہمیں نتائج بھی مل رہے ہیں۔ سب سے بڑی بات ترقی کی ہے اور پاکستان کرکٹ کو اچھی حالت میں چھوڑنا۔ یہ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے کہ اچھے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔ لوگ اپنے کھیل میں نکھار لا رہے ہیں۔ یہ پوری ٹیم کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ فتح پاکستان کے عوام کے نام کرتے ہیں، جو بہت مشکلات سے گزرے ہیں۔ امید ہے کہ اس جیت سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آئے گی اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ بھری ہوئی گرانڈز دیکھنے کو ملیں۔”