میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، دوسرا مسلسل میچ ہارے،بین اسٹوکس

210
راولپنڈی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے ساجد خان سجدہ شکر ادا کررہے ہیں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )انگلش کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، دوسرا مسلسل میچ ہارے، اب ہمارا فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر ہو گا، اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگے۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین سٹوکس نے کہا کہ ہمارے لیے اب چلینجز ہونگے ، اخری دو میچ اچھے نہیں تھے، اب ہمارا فوکس نیوزی لینڈ سیریز پر ہوگا،غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریںنگے ، بطور بولر یا بلے باز کبھی آپ اچھا نہیں کھیلتے، ایک لمبے عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مسلسل دو میچ ہارنا کبھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، پاکستان نے بعد میں اچھی کرکٹ کھیلی، پھر بھی یہ ایک اچھی سیریز تھی۔